بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

معروف ترین کردار جیمز بانڈ بارے برطانوی انٹیلی جنس کا حیران کن بیان سامنےآگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

لندن (این این آئی)برطانوی انٹیلی جنس ادارے’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے کہا ہے کہ 007 ایجنٹ برطانیہ کا جاسوس نہیں بن سکتا۔برطانوی انٹیلی جنس چیف ’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے برطانوی خبرررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ ایک جاسوس میں سخت ترین اخلاقی اور جسمانی چیلنجز سے نمٹنے اوردنیا کے انتہائی مشکل ماحول میں زندگی گذارنے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔ مگر کوئی فلمی شخصیت بھلے وہ فلموں میں خفیہ جاسوسی کے مناظر کی اداکاری کرنے میں ماہر ہوعملی طور پر جاسوس نہیں بن سکتا کیونکہ وہ ایسی اخلاق اور جسمانی صلاحیت کی ڈھال سے محروم ہوتا ہے۔الیکس ینجر کا کہنا تھا کہ ’ایم آئی 6‘ یا کسی بھی دوسرے جاسوسی ادارے سے وابستہ شخصیات مختصر اخلاقی سفر طے نہیں کرتے۔ اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں جیمز بونڈ برطانوی خفیہ ادارے میں خفیہ جاسوس رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ایم آئی 6‘ کے جاسوسوں میں جس درجے کی بہادری، ہمت اور ثابت قدمی ہونی چاہیے ان سے جیمزبونڈ محروم ہے۔ کامیاب جاسوسی فلموں ’گولڈ فنگر‘‘، ڈکٹورنو‘‘ اسکائی فول اور ‘اسپیکٹر‘‘ میں کام کرنے والے عملی میدان میں جاسوسی نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…