بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کیخلاف بڑی شخصیت اُٹھ کھڑی ہوئی،مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے، دھمکی دیدی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے بھارتی انتہاپسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا کو انھیں کی زبان میں دھمکی دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجو نے انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیاہے۔جسٹس کاٹجو نے ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے،انھوں نے تو بحیرہ عرب کا کھارا پانی پیا ہے لیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں، میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کے بجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔جسٹس کاٹجو اس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔دوسری جانب فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز روکنے پرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این ایس کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے، انھوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا، اگر ان کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…