اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تاریخ کا پہلا صدراتی امیدوار۔۔۔ زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین کی تعداد ایک درجن ہو گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی خواتین میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا جبکہ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد وہ ایسی تمام خواتین پر ہر جانے کا مقدمہ کریں گے۔انہوں نے امیگریشن پالیسی انتہائی سخت کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی 12ویں خاتون سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ جسیکا ڈریک نے دعوی کیا کہ 2006میں ان کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں ٹرمپ ان کے ساتھ غیر اخلاقی انداز سے یپش آئے اور پھر فون کرکے ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ انکار پر دس ہزار ڈالر دینے اور اپنے نجی جہاز سے سفر کی پیشکش کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ مہم نے جسیکا ڈریک کے الزامات مسترد کر دیے۔ تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ جنسی حملوں کا الزام لگانے والی تمام خواتین پر الیکشن کے بعد ہرجانے کا مقدمہ کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ صدر بنے تو وہ غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردیں گے، جس سے امریکا بدری کے بعد غیر قانونی طور پر دوبارہ آنیوالوں کو سزا دی جاسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بدر شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنیوالے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دینگے۔ ٹرمپ نے دونوں ایوانوں کی مدت سیمتعلق بھی قانون سازی کاارادہ ظاہرکیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…