منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو بڑی پیشکش،پاکستان نے قبول کرنے کا اعلان کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریںیاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو

وہ پاکستان اور بھارت کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے کیوں کہ تنازعات کی وجہ سے خطے میں کشیدگی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ معاملہ بہت گرم ہے، اگر دونوں ملک دوستانہ ماحول میں ساتھ رہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہم اپنے امریکی دوستوں خصوصاً وہ جو انتظامیہ میں ہیں پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے ہم اس طرح کی کوششوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…