اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معروف زمانہ ایڈولف ہٹلر کی سب سے پسندیدہ فلم کونسی تھی ؟ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرینکفرٹ (آئی این پی) جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فینکفرٹ بک فیئر میں ایک کتاب نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے جس میں نازی جرمنی کے سربراہ ایڈولف ہٹلر کی ہالی ووڈ فلموں میں دلچسپی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کتاب کا عنوان ہے کہ ’ہٹلر کو’کنگ کانگ‘ کیوں پسند تھی اور جرمنی میں مکی ماؤس فلمیں ممنوع کیوں تھیں؟ اس کتاب کے مصنف فولکر کوپ ہیں۔ اس دلچسپ کتاب میں لکھا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے آغاز کے پہلے دن تک نازی جرمنی کا سربراہ ایڈولف ہٹلر ہالی ووڈ فلموں کا دلدادہ تھا۔ اسے ہالی ووڈ کی بہت سی فلمیں بے حد پسند تھیں، تاہم کہا جاتا ہے ان میں سب سے پسندیدہ فلم کنگ کانگ تھی جسے 1933ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ایک دیوہیکل بن مانس کے گرد گھومتی ہے جسے ایک حسینہ سے محبت ہو جاتی ہے۔ خاتون کی محبت اس بن مانس کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔ کتاب کے مطابق ایڈولف ہٹلر نے ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کیلئے ایک نجی سینما گھر بنایا تھا۔ تاہم یہ فلمیں دیکھنا عام جرمنوں کے لیے ممنوع تھا۔ یہاں تک کہ نازی دور میں عام جرمن شائقین کیلئے مکی ماؤس کے کارٹونز دیکھنا بھی منع تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…