بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے‘‘ امریکہ اور روس نے اپنے اپنے شہریوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن نیوز ایجنسی) شام کے تنازعہ پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑجانے کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجا رہا ہے۔ پہلے روس نے اپنے شہریوں کو جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تنبیہ کی تھی اب امریکی ماہرین کی طرف سے بھی اپنے شہریوں کو روسی حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک سابق اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’روسی فوج کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ آور ہو سکتی ہیں اور اس طرح تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔‘‘ اس نیوی افسر کے مطابق روسی افواج آبدوزوں کے ذریعے امریکی ریاست الاسکا کے گاؤں واسیلا کے ذریعے امریکہ میں داخل ہوں گی کیونکہ الاسکا کا ساحلی علاقہ قطعی طور پر غیرمحفوظ ہے اور روس کے لیے یہ بہترین جگہ ہے جہاں سے وہ امریکہ پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔نیوی افسر کا کہنا تھا کہ ’’نیوی میں ڈیوٹی کے دوران ہم ایسا محسوس کرتے تھے کہ باراک اوباما نے الاسکا کے دفاع کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے انتہائی غیرمحفوظ علاقہ بنا رکھا ہے۔ حالانکہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں یہ ریاست ہمارے اگلے مورچے کی حیثیت اختیار کرے گی۔ یہ ریاست ہم پر حملہ آور ہونے کا راستہ ثابت ہو سکتی ہے جس سے داخل ہو کر دشمن تمام ملک سے ہوتا ہوا کینیڈا تک اور اس کے بعد ہمارے شمال مغربی علاقوں کی طرف جا سکتا ہے۔‘‘نیوی افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’روسی فوج نے امریکہ کے ساتھ باقاعدہ جنگ کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں جن میں انہیں ہماری کمیونیکیشنز کو تباہ کرنے اور ہمارے اہم پلوں پر قبضہ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق دیگر کئی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی سادہ کپڑوں میں ملبوس، انتہائی خاموشی کے ساتھ الاسکامیں داخل ہو رہے ہیں اور تج دیئے گئے موٹلز اور فوجی اڈوں میں رہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…