جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جوہری معاہدے کے بعدپاکستان اور ایران نئی راہ پر،ایرانی سفیر نے خوشخبری سنادی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی )ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ امید ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں جلد پانچ ارب ڈالر تک اضافہ ہوجائے گا، جو ہری معاہدے کے بعد ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات میں موجود رکاوٹیں باالخصوص بینکنگ کے شعبے کو درپیش بعض مسائل کا بھی خاتمہ ہورہاہے ۔ یہ بات انہوں نے ایران کی قومی خبراساں ادارے کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میں کہی ۔ آصف خان درانی نے کہاہے کہ ایران اور گروپ 5+1کے درمیان طے پانے والے جو ہری معاہدے کے بعد پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس کے علاوہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے میں بھی تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں ایرانی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جوہری معاہدے کے بعد ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات میں موجود رکاوٹیں با الخصوص بینکنگ کے شعبے کو درپیش بعض مسائل کا بھی خاتمہ ہورہاہے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے مختلف شعبوں با الخصوص توانائی اور اقتصادی میدان میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر عزم ہیں اور آئندہ چار سالوں کے دروان دوطرفہ تجارتی حجم کی سطح پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائیگی آصف خان درانی نے کہاکہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے قریبی دوست اور برادر پڑوسی ممالک ہے جن کے تعلقات مضبوط شراکت داری پر مبنی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…