بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اردنی پائلٹ نے جان بوجھ کر مشتا ق طیارہ مارگرایا،امریکی خفیہ ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ادارے ’ایف بی آئی‘ نے ایک مشاق طیارے کے گرائے جانے سے متعلق سامنے آنے والے تازہ واقع کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک اردنی نوخیز ہواباز نے دو انجنوں والا مشاق طیارہ اڑاتے ہوئے دانستہ طور پر حادثے سے دوچارکردیا تھا جس کے نتیجے میں اردنی پائلٹ ہلاک اور اس کا ٹرینرشدید زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ امریکا کی شمال مشرقی ریاست کونیٹیکٹ کے شہر مشرقی ہاروڈ میں پیش آیا۔ مشاق طیارے میں اردنی پائلٹ 28 سالہ فراس محمد فریتخ کے ہمراہ اس کا ٹرینر اورایک کوچ بھی تھا جو شدید زخمی ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔مقامی خبر رساں اداروں اور اخباری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اردنی ہواباز نے دو انجنوں والے مشاق طیارے’کو دانستہ طور پر حادثے سے دوچار کیا جس کے نتیجے میں اس اپنی موت بھی واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اردنی ہواباز کے فلیٹ پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر اس کی رہائش گاہ سے ایسی کوئی مشکوک چیزبرآمد نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس اور خفیہ ادارہ ایف بی آئی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔دستیاب معلومات سے پتا چلا ہے کہ داسنتہ طور پر طیارے کو حادثے سے دوچار کرنے والے اردنی ہواباز اور اس کے نگران کے درمیان طیارے کے کاک پٹ میں لڑائی بھی ہوئی۔ اس کے نگران نے اردنی ہواباز کو طیارے کو احتیاط سے اڑانے کی تاکید کی مگر اس نے مزید بے احتیاطی شروع کردی جس پردونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔اردنی شہری فریتخ سنہ 2012ء میں ہوابازی سیکھنے کے لیے امریکا آیا تھا جہاں اسے ابتدائی طور پر ایک انجن والے مشاق طیارے اڑانے کی اجازت تھی مگر گذشتہ منگل کو اس نے دو انجن والا طیارہ اڑایا۔ اس دوران اس نے خلاف معمول طیارے میں گڑ بڑ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ حادثے سے دوچار ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…