بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ریاست گجرات میں اروندکیجروال کی آمدپرکس کے بینرزلگ گئے ،حقیقت جان کرآپ مودی سرکارکی چالاکی سمجھ جائیں گے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(نیوزڈیسک) مودی حکومت سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ان دنوں نریندرمودی کی جماعت بی جے پی کی سخت تنقید کاسامناکررہے ہیں ۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج بھارتی گجرات کا 4روزہ دورہ شروع کیا توان کے ریاست گجرات میں پہنچنے پرکیجریوال کی مخالفت میں جگہ جگہ تصویری پوسٹرز اور بینرز آویزاں نظرائے جن میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن ،جماعت الداعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی تصاویربھی آویزاں تھیں ۔ان بینرزاورپوسٹروں کے بارے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان نے موقف اپنایاکہ ریاست کے عوام میں کیجریوال کے حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ،گجرات سرحدی ریاست ہے ، یہ پوسٹرز حکومتی جماعت نہیں بلکہ گجرات کے عوام لگا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب کیجریوال پاکستانی سوشل میڈیا میں ہیرو بننے کے لئے سرجیکل سٹرائیک اور فوج کی توہین کریں گے تو گجرات کی عوام انہیں کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔دوسری طرف ان پوسٹرز کے حوالے سے ریاست میں سیاسی بازار گرم ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ اس سیاسی گرما گرمی کو قبل اَز وقت انتخابات کی دھمک کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔عام آدمی پارٹی گجرات کے انچارج گلاب سنگھ یادیو کاموقف تھاکہ ایسے پوسٹرز کا لگنا بی جے ہی کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مودی حکومت جھوٹ بول کر اور بے بنیاد الزام تراشی کر کے اروند کیجریوال کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیکس کادعوی سراسرجھوٹ پرمبنی ہے اورمودی نے ہماری بہادرفوج کی توہین کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…