بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مسلمان ہونا ایک جرم ہو گیا ‘‘،بھارت نے اپنا ہی ایک افسر معطل کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار میں مسلمان ہوناِ خود ایک جرم بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی مسلمان پولیس افسر کو پاکستان کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔مودی سرکاری میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن نفرت پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اس کا مظاہرہ مقبوضہ وادی میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک مسلمان پولیس افسر کو پاکستان کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تنویر احمد پر الزام ہے کہ ان کے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی سے رابطے تھے اور انہوں نے وادی میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے حساس اطلاعات فراہم کیں۔تنویر احمد کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کرے گاکیونکہ د ہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیں کیا جا سکتا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا برہان وانی سے متعلق بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش میں پاکستان خود ملوث تھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی اور تجارت کے مفادات کی بنیاد پرپاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کی جائے گی، دہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیں کیا جا سکتا۔ وکاس سوراپ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا برہان وانی سے متعلق بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سازش میں پاکستان خود ملوث تھا ، نوازشریف نے برہان وانی کو کشمیری سرزمین کا بیٹا قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ خوشحالی کا فروغ ہے لیکن دہشت گردی کو اجناس کی طرح برآمد نہیںکیا جا سکتا۔ہم اپنی سیکیورٹی اور تجارت کے مفاد کی بنیاد پر پاکستان کو دیے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کریں گے ۔پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان حالیہ رابطے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وکاس سوراپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے جنوری میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی ۔بھارت ان تفصیلات کو عام نہ کرنے کے وعدے پر کاربند ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…