نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوجی چندو بابو لعل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ جمعرات کو بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لعل اسلام آباد کی حراست میں ہے ۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد کو چند و بابو لعل چوہان کی نقل وحرکت کے بارے میں بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آگاہ کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات نایاب نہیں ہیں جو بھی فوجی غلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں انھیں موجودہ طریقہ کار کے ذریعے واپس بھجوادیا جاتا ہے ۔بھارتی حکا م کا کہنا ہے کہ چند و بابو لعل چوہان کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے ہے جو ہتھیار سمیت غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگیا تھا۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی کہا تھاکہ بھارتی فوجی کی رہائی کا مسئلہ اسلام آباد کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور اسے واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گئے ۔
بڑاخوف ۔۔۔ بھارتی میڈیانے پاکستانی فوج کے بارے میں بڑادعوی کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار



















































