منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

وہ 80 افراد جن کے پاس ہے دنیا کی آدھی دولت!

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک )دنیا بھر میں صرف 80 افراد ایسے ہیں جن کی کل دولت اتنی ہے جتنی ساڑھے 3 ارب سے زيادہ غریب ترین آبادی کی کل دولت۔

غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ایک عالمی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2009ء سے اب تک ان امیر ترین 80 افراد کی دولت میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں دنیا کی غریب ترین 50 فیصد آبادی کی دولت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

امیر ترین ایک فیصد اور غریب ترین 50 فیصد افراد کے پاس کتنی دولت ہے، اس کے لیے ‘آکس فیم’ نامی ادارے نے مالیاتی خدمات پیش کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے ایک ادارے کریڈٹ سوئس اور معروف جریدے فوربس کی سالانہ ارب پتیوں کی فہرست استعمال کی اور مختلف جائزوں کے ذریعے پایا کہ ایسے افراد کی تعداد 80 ہے جو دنیا کی غریب ترین 50 فیصد آبادی کے برابر دولت رکھتے ہیں۔ چار سال قبل 388 ارب پتیوں کی کل دولت دنیا کے ان غریب ترین 50 فیصد کے برابر تھی، جو اب صرف 80 ہاتھوں تک آ گئی ہے۔

ان 80 افراد میں سے 35 امریکی شہری ہے، جن کی کل دولت 2014ء تک 941 ارب ڈالرز تھی۔ دوسرے نمبر پر جرمنی اور روس کے سات، سات افراد اس فہرست میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر فہرست میں مردوں کا غلبہ ہے جن کی تعداد 80 میں سے 70 ہے جبکہ 50 یا ا سے زیادہ سال کے افراد کی تعداد بھی 68 ہے۔

یہ فہرست دیکھیں:

شمار نام دولت (ارب ڈالرز) بمطابق 2014ء ملک
1 بل گیٹس 76 امریکا
2 کارلوس سلم ہیلو 72 میکسیکو
3 امانسیو اورتیگا 64 اسپین
4 ویرن بوفیٹ 58 امریکا
5 لیری ایلیسن 48 امریکا
6 چارلس کوچ 40 امریکا
7 ڈیوڈ کوچ 40 امریکا
8 شیلڈن ایڈلسن 38 امریکا
9 کرسٹی والٹن 37 امریکا
10 جم والٹن 35 امریکا
11 لیلین بیٹن کورٹ 35 فرانس
12 اسٹیفن پیرسن 34 سوئیڈن
13 ایلس والٹن 34 امریکا
14 روبسن والٹن 34 امریکا
15 برنارڈ آرنالٹ 34 فرانس
16 مائیکل بلومبرگ 33 امریکا
17 لیری پیج 32 امریکا
18 جیف بیزوس 32 امریکا
19 سرگئی برن 32 امریکا
20 لی کا-شنگ 31 ہانگ کانگ
21 مارگ زکربرگ 29 امریکا
22 مائیکل فیریرو 27 اٹلی
23 الیکو دانگوتے 25 نائیجیریا
24 کارل البریخت 25 جرمنی
25 کارل ایکان 25 امریکا
26 جارج سوروس 23 امریکا
27 ڈیوڈ تھامسن 23 کینیڈا
28 لوئی چی وو 22 ہانگ کانگ
29 دیتر شوارز 21 جرمنی
30 الولید بن طلال السعود 20 سعودی عرب
31 فورسٹ مارس جونیئر 20 امریکا
32 جیکولین مارس 20 امریکا
33 جان مارس 20 امریکا
34 جارج پاؤلو لیمن 20 برازیل
35 لی شاؤ کی 20 ہانگ کانگ
36 اسٹیو بالمر 19 امریکا
37 تھیو البریخت جونیئر 19 جرمنی
38 لیوناردو دیل ویچیو 19 اٹلی
39 لیو بلاوٹینک 19 امریکا
40 علی شیر عثمانوف 19 روس
41 مکیش امبانی 19 بھارت
42 ماسایوشی سون 18 جاپان
43 مائیکل اوٹو 18 جرمنی
44 فل نائٹ 18 امریکا
45 تاداشی ینائی 18 جاپان
46 گینا رائن ہارٹ 18 آسٹریلیا
47 مائیکل فریڈمین 18 روس
48 مائیکل ڈیل 18 امریکا
49 سوسن کلاٹن 17 جرمنی
50 ابیگیل جانسن 17 امریکا
51 وکلٹر ویکسلبرگ 17 روس
52 لکشمی متل 17 بھارت
53 ولادیمر لیسن 17 روس
54 چینگ یو-تنگ 16 ہانگ کانگ
55 جوزف سفرا 16 برازیل
56 پال ایلن 16 امریکا
57 لیونڈ مائیکل سن 16 روس
58 این کوکس چیمبرز 16 امریکا
59 فرانکو پینال 16 فرانس
60 ایرس فونٹبونا 16 چلی
61 عظیم پریم جی 15 بھارت
62 محمد العمودی 15 سعودی عرب
63 گینادی تم چینکو 15 روس
64 وانگ جیالن 15 چین
65 چارلس ارگن 15 امریکا
66 اسٹیون کوانڈٹ 15 جرمنی
67 جرمن لاریا موتا ویلاسکو 15 میکسیکو
68 ہیرلڈ ہیم 15 امریکا
69 رے ڈیلیو 14 امریکا
70 ڈونلڈ برین 14 امریکا
71 جارج شیفلر 14 جرمنی
72 لوئس کارلوس سارمنتو 14 کولمبیا
73 رونلڈ پیرلمین 14 امریکا
74 لورین پاول جابس 14 امریکا
75 سرجی دیسال 14 فرانس
76 جان فریڈرکسن 14 قبرص
77 وجیت الیکپروف 14 روس
78 جان پالسن 14 امریکا
79 روپرٹ مرڈوک 14 امریکا
80 ما ہواتینگ 13 چین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…