پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاک بھارت سرحدی چوکیوں پرسرخ جھنڈے ،جنگ کاخطرہ بڑھ گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں اڑی حملے کے بعد ابھی تک بھارت خطے میں جنگی جنون میں مبتلاہے اورہرروزنئی کہانی چھیڑدیتاہے ۔پاکستان اور بھارت نے سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا دئیے جس کے بعد جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے صحافیوں کو اگلے مورچوں کا دورہ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے صحافیوں کو اگلے مورچوں کا دورہ کرایا اور انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر بھارتی فوجی افسر نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستانی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرا ئے گئے ہیں جس کے بعد بھارت نے بھی سرحدی چوکیوں پر سرخ جھنڈے لہرائے ہیں۔ بھارتی فوجی افسرنے مزید کہا کہ بھارتی سرحدی چوکیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کے جھوٹے دعوئے کے بعد پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی صحافیوں کو لے جا کر بریفنگ دی تھی جس پربھارتی میڈیانے خوب زہراگلاتھااوراب جواب میں بھارتی صحافیوں کواگلے مورچوں کادورہ کرادیاہے ۔آج ہی لکھنومیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جلسے سے خطاب کیالیکن اپنی تقریرمیں ایک لفظ بھی سرجیکل سڑائیکس کانہیں بولا۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے پہلے مودی سرکارسے سرجیکل سڑائیکس کے ثبوت مانگے تھے جوبھارتی فوج فراہم نہ کرسکی جس کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے اس کومودی حکومت کاڈرامہ قراردیاہے کہ انڈین عوام کی توجہ مسائل سے ہٹائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…