بیجنگ (آئی این پی )چین کی وزارت خارجہ برائے چین ایشیاء تعلقات کے قونصلر یووان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی صورتحال چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،چین پاک بھارت تعلقات بہتر ی کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔یووان نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہر حالت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے مصالحتی کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں،، امید ہے بھارت اور پاکستان میں مزید کشیدگی نہیں ہو گی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے ، امید کرتے ہیں بھارت کشیدگی کو مزید نہیں بڑھا ئے گا ۔ جنوب ایشیائی خطے میں طاقت کا عدم توازن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین سے پیک منصوبے کو مکمل کرنے میں پر عزم ہے ، سی پیک منصوبے پر بہت تیزی سے کام ہورہاہے، اب تک 17ارب ڈالر کے کام شروع ہو چکے ہیں ،سی پیک منصوبے کا مقصد جنوبی ایشیا میں اقت کا توازن بہتر کرنا ہے ، پاکستان نے مذاکرات کی بات کر کے اچھا عمل کیا کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں ۔
جبکہ دوسری طرف پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی) منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبوں پرعمل درآمد کے بارے میں آئندہ عشرے کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں جس کے لیے چھٹی پاک چائنا قونصل کنسلٹیشن 2016 کانفرنس 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلی گئی ہے،مذکورہ کانفرنس کا یجنڈا طے کرنے کے لیے بین الوزارتی اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے اور ایجنڈا اختتامی مراحل میں ہے۔دستاویز کے مطابق وزارت پانی و بجلی، وزارت مواصلات سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق تمام تر تفصیلات رواں ہفتے کے دوران فراہم کی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں کیونکہ دونوں ممالک نے راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ مذکورہ کانفرنس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے بارے میں بھی اہم پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے اور ایم او یوز بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث آئینگے۔
پاکستان کو کسی صورت۔۔۔۔! چین نے بھارت کو واضح پیغام دیدیا
11
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں