بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جیش محمد کی تخلیق کس نے کی اور پاک ،بھارت کشیدگی کی اصل وجہ کیا ہے ؟ تہلکہ خیز دعوے نے ہلچل مچا دی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)سینئر بھارتی وکیل اور سابق کانگریسی وزیر کپل سبل نے کہا ہے کہ اگر اس وقت کی بی جے پی حکومت جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کو رہا نہ کرتی تو پاکستان اور بھار ت کے تعلقات اتنے کشیدہ نہ ہوتے،جیش محمد کی تخلیق کس نے کی؟ اسے بی جے پی نے بنایا ہے ،حکومت، نریندر مودی کو تمام کریڈٹ دے کر مسلح افواج کی قربانیوں کو پس پشت ڈال رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو اس وقت کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسے یاد دلایا کہ کس طرح اس نے مسعود اظہر کو رہا کیا تھا، جنھوں نے پھر جیش محمد تشکیل دی۔واضح رہے کہ نئی دہلی کی جانب سے پٹھان کوٹ اور اوڑی حملوں سمیت سرحد پار دہشت گردی کی مبینہ کارروائیوں کا الزام جیش محمد پر عائد کیا جاتا ہے۔سینیئر وکیل اور سابق کانگریسی وزیر کپل سبل نے بی جے پی کی سابقہ حکومت کے دور میں دسمبر 1999 میں ہونے والے یرغمالیوں کے تبادلے کی جانب توجہ دلائی جب نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے آنے والے ایک انڈین ایئر لائنز کے طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا، جسے ہائی جیکرز نے امرتسر میں اتارا اور پھر ہی فورا ہی طیارہ افغانستان کے شہر قندھار روانہ ہوگیا تھا۔اپنے شہریوں کی رہائی کے بدلے بھارت نے مسعود اظہر اور سید عمر شیخ کو رہا کیا تھا اور اس ساری ڈیل میں بھارت کے موجودہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے اہم کردار ادا کیا تھا۔سید عمر شیخ نے بعدازاں امریکی صحافی ڈینئل پرل کو قتل کیا تھا۔سابق کانگریسی وزیر کپل سبل نے کہا کہ اگر اس وقت کی بی جے پی حکومت جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کو رہا نہ کرتی تو پاکستان اور بھارت کے تعلقات اتنے کشیدہ نہ ہوتے انھوں نے سوال کیا کہ جیش محمد کی تخلیق کس نے کی؟ اسے بی جے پی نے بنایا۔ایک ایسے وقت میں جبکہ بی جے پی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے درمیان آزاد کشمیر میں بھارتی فورسز کے سرجیکل اسٹرائیکس کے متنازع دعووں پر لفظی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، کپل سپل نے حکمران جماعت سے کہا کہ اس مہم کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ان کا کہنا تھا، ‘حکومت، نریندر مودی کو تمام کریڈٹ دے کر مسلح افواج کی قربانیوں کو پس پشت ڈال رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا، ‘برائے مہربانی کریڈٹ لینے کے یہ دعوے بند کریں، اصل میں فوج ہی ہے جو تعریف کی اصل حقدار ہے۔کپل سبل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی دونوں جماعتوں (بی جے پی اور کانگریس) میں سرجیکل اسٹرائیکس کے معاملے پر لفطی جنگ جاری ہے۔
اس سے قبل کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے بھیبھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی جوانوں کے خون کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کیش کرا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…