منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

پٹھانکوٹ حملہ ،کتنے بھارتی فوجی مارے گئے اورکتنے زخمی ہوئے ؟برطانوی ویب سائیٹ نے انڈین ڈرامہ بے نقاب کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئربیس پرحملے کی حقیقت اوربھارتی جھوٹ کھل کرسامنے آگیا۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ ایئربیس پرحملہ توضرور ہوا تھا لیکن کوئی بھارتی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، جب حملہ ہوا تواس وقت کسی بھی بھارتی فوجی کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا۔ بھارتی فوجی نے انکشاف کیاکہ اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے حملہ ہوتے ہی ہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور کسی بھارتی فوجی کوگولی بھی نہیں لگی۔اسی طرح پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا شوشہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے ثبوت مانگنے پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ”آئیں بائیں شائیں“، انتظار کرو اور دیکھو کا مشورہ دے کر جان چھڑائی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں سمارٹ ٹوائلٹ کی تعمیر کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے صحافیوں نے سوال کیا کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے ابھی تک ویڈیو فوٹیج کیوں نہیں جاری کی حالانکہ اس کارروائی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے تو راج ناتھ سنگھ لاجواب ہوگئے اور کچھ سوچنے کے بعد سوال گندم جواب چنا کے مصداق کہنے لگے کہ پوری دنیا اس سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں جانتی ہے ہمارے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کا سرفخر سے بلند کردیا تاہم صحافیوں کی طرف سے سوال دہرائے جانے پر جب راج ناتھ سنگھ کو جان چھڑانے کا کوئی چارہ نظر نہ آیا تو انہوں نے میڈیا کو انتظار کرو اور دیکھو کا مشورہ دے دیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ توکردیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے تاحال کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے جس کے باعث اسے ہزیمت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…