بارہ مولہ، سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیاکو جس طرح منہ کی کھاناپڑی تھی اسی طرح بارہ مولہ حملے میں بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، فوجی کیمپ پر حملے میں دو مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی ۔ایس ایس پی بارہ مولہ امتیاز حسین نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کیمپ میں نہیں گھس سکے اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر دی تھی اور حملے میں ایک بھارتی فوجی کے ہلاک اورایک کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی تھی ۔اس سے پہلے بھی بھارتی میڈیا اڑی سیکٹر میں دس مسلح افراد کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کرتا رہا جبکہ گجرات میں پاکستان کی کشتی قبضے میں لینے اور بھارتی پنجاب میں پاکستانی غبارے اور کبوتر پکڑنے کا بھی دعوی کیا اوربھارتی میڈیاکے ان تمام دعوئوں کابھانڈہ پھوٹ گیااوربھارتی میڈیاکے تمام دعوے ساری دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔