جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

فرینڈلی فائر،امریکہ نے ہاتھ کردیا،افغانستان ششدر

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں افغان سپیشل فورسز کے 5اہلکار ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ مغربی صوبہ فرح میں کیا گیا جہاں طالبان عسکریت پسند اور دیگر جنگجو گروپ سرگرم ہیں۔ایک سیکورٹی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ضلع بالا بولوک میں کئے گئے ڈرون حملے میں 4افغان کمانڈوز مارے گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان کمانڈوز عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے آپریشن کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ فضائی حملے کا نشانہ بن گئے ۔ضلعی انظامیہ کے سربراہ ملا سید محمد نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس میں افغان کمانڈوز کے مارے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی ۔چند روز قبل مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک مکان کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 15شہری مارے گئے تھے ۔اقوام متحدہ نے حملے کی مذمت کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…