لندن(آئی این پی)انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہنگری میں پناہ کے متلاشیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہنا ہے کہ ہنگری کا سیاسی پناہ کا پورا نظام مہاجرین کو پناہ کی کوشش کرنے سے باز رکھنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ منگل کو جاری ہونے والی ایمنسٹی کی رپورٹ میں انہی شکایات کا ذکر کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے ہیومن رائٹس واچ جیسے دیگر گروپ بھی اپنی رپورٹوں میں کر چکے ہیں اور جنہیں ہنگری کی حکومت مسترد کر چکی ہے۔