منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان کا یہ کام بے حد زبردست ہے ۔۔۔ !امریکہ نے بڑا اعتراف کر لیا ۔۔ بھارت ایک بار پھر منہ دیکھتا رہ گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرکے براہ راست مذاکرات کریں، پاکستان کو تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کو تناؤ کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکا کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی. مارک ٹونر نے اس بات پر پھر زور دیا کہ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ تعلقات معمول پر لانے میں ہی دونوں ملکوں کی بہتری ہے۔کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔ماارک ٹونر نے بتایاکہ پاک روس یا امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔ہم بھارت کیساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…