بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عرب اتحادی طیارے نکل پڑے،شدید بمباری شروع،اہم شخصیات سمیت درجنوں ہلاک

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)شام یمن کے شمال میں صعدہ میں عرب اتحادی طیاروں کے حملے میں ایک حوثی کمانڈر علی عبداللہ القوسی اور اس کے سات ساتھی ہلاک ہو گئے۔اس سے قبل ذرائع نے تصدیق کی تھی کی سرحدی صوبے صعدہ کے ضلع مجز میں الجربہ کے علاقے میں اتحادی طیاروں کی دو کارروائیوں میں بریگیڈیئر حسن الملصی اپنے چند ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔ الملصی کو معزول صدر صالح کی ہمنوا فورسز کا ایک اہم عسکری قائد شمار کیا جاتا ہے جس کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے ساتھ سرحدی علاقوں میں بھیجا گیا تھا۔ادھر یمن کے صوبے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر حوثی کمانڈر عباس الضانعی ہلاک ہو گیا جو حوثیوں کے سربراہ عبد الملک الحوثی کے نزدیک سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب البیضاء صوبے میں عوامی مزاحمت کاروں کے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیاؤں کے 38 ارکان ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران باغیوں کے ٹھکانوں پر گیارہ حملے کیے گئے۔علاوہ ازیں باغیوں کے ایک عکسری کیمپ کو بھی بم باری کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام ساز و سامان برباد ہو گیا جب کہ ملیشیاؤں کے درجنوں افراد مارے گئے، میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ محاذ پر دو ہفتوں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الضانعی کی لاش 3 روز قبل صنعاء کے فوجی ہسپتال لائی گئی تھی جس پر حوثیوں نے شدت سے پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ادھر اتحادی طیاروں نے صعدہ ، مارب اور صنعاء میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں اور جمع ہونے کے مقامات کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا۔تعز صوبے میں اتحادی طیاروں نے صوبے کے شمال مغرب میں واقع ساحلی علاقے الخوخہ میں باغی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب البیضاء صوبے میں عوامی مزاحمت کاروں کے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیاؤں کے 38 ارکان ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران باغیوں کے ٹھکانوں پر گیارہ حملے کیے گئے۔علاوہ ازیں باغیوں کے ایک عکسری کیمپ کو بھی بم باری کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام ساز و سامان برباد ہو گیا جب کہ ملیشیاؤں کے21 افراد مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…