نیو یارک (آئی این پی ) امریکی اور برطانوی میڈیا نے بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے پاکستان سے جنگ کی دھمکیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔ ممتاز امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے چین پاکستان کے ساتھ ہے اور بھارت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پاکستان اور چین ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے بھارت ہوش کے ناخن لے۔بھارت کے پاس جنگی ہتھیار پرانے ہو چکے ، مسلح افواج کے سربراہان آپس میں مشاورت نہیں کرتے۔ ادھربرطانوی جریدے نے بھارتی فوج کا پول کھول دیا۔اخبار نے مزید لکھا کہ اڑی حملے کے بعد بی جے پی کا جنگ کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ تھا کیونکہ جنگ کی باتوں سے بھارت آنے والے سرمایہ کار خوفزدہ ہوں گے۔ سرمایہ کار خود کو ایسے ملک میں غیر محفوظ سمجھیں گے جو جنگ کی تیاریاں کر رہا ہو جبکہ پہلے سے سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کے انخلا کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے بھارتی معیشت کو سخت نقصان پہنچے گا۔مودی اور بھارتی فورسز کو پاکستان سے جنگ لڑنے سے پہلے کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔