بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت دھمکیاں دینے کے بعد پھنس گیا۔اڑی حملے کوبغیرثبوت کے پاکستان پرکیسے الزام ثابت کیاجائے ،انڈین میڈیانے مودی سرکارکی پریشانی افشا کردی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے شروع سے ہی پاکستان کے قیام کوتسلیم کرنے سے انکارکردیاتھااورجب پاکستان قائم ہوگیاتوبھارت نے شروع سے سازشیں شرو ع کردیں تھیں جوکہ آج تک جاری ہیں ۔اڑی حملے بعد بھارتی حکومت نے جب پاکستان پرحملے کی دھمکیاں دیں تواس کے ساتھ ہی بھارتی میڈیابھی پاکستان کے خلاف میدان میں آگیا۔اب بھارتی میڈیانے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بغیر ثبوت پاکستان پر اڑی حملے کا الزام کیسے ثابت کیا جائے اس حوالے سے نریندر مودی نے مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ صورتحال پربات چیت کی گئی اور اڑی حملے پر بھارت کے ردعمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔ پاک بھارت اختلافات کا حل تشدد نہیں بلکہ بات چیت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے۔ ترجمان وائٹ ہاوس جوش آرنسٹ نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جوش آرنسٹ کا کہنا تھا کہ حال میں اسلام آباد یا نئی دلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن امریکہ پاک بھار ت صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…