منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ترکی کے باغی فوجیوں کو پناہ،یونان نے اپنا فیصلہ سنادیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی) یونان نے ملک سے فرارہونے والے تین ترک فوجیوں کی پناہ کی درخواست کو مسترد کر دیا، میڈیارپورٹس کے مطابق یونان کی پولیس نے بتایا کہ حکام نے تین ترک فوجیوں کی پناہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ مذکورہ تینیوں فوجیْ ان آٹھ فوجیوں میں شامل تھے جو 15 جولائی کو ترکی میں انقلاب کی کوشش کے بعد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ترکی نے سرکاری طور پر ان آٹھ فوجیوں کی ملک بدری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں غداراور دہشت گرد عناصر قرار دیا تھا۔ یہ فوجی انقلاب کی کوشش میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔یونانی ذمہ دار کے مطابق تینوں ترک فوجی یونان کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں جب کہ یہ واضح نہیں ہوا کہ دیگر پانچ فوجیوں سے متعلق خصوصی فیصلے کب جاری ہوں گے۔ترکی کے یہ آٹھ فوجی صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت ختم کرنے کی کوشش میں ناکامی کے چند گھنٹوں بعد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں یونان کے شمال فرار ہو گئے تھے۔فوجیوں نے یونان پہنچ کر پناہ کی درخواست کی تاہم انہیں حراست میں لے کر ، ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔یونانی پولیس کے ایک ذمہ دار کے مطابق تینوں ترک فوجیوں کو ایتھنز میں پناہ کے امور سے متعلق کونسل کے سامنے ان کی وکیل کے ساتھ پیش کیا گیا۔ تاہم وہ 15 جولائی (انقلاب کی کوشش) کے واقعات میں اپنے ملوث ہونے کے حوالے سے ترکی کی جانب سے پیش کیے جانے والے شواہد کو غلط نہیں ثابت کر سکے۔ اس سے قبل ترک فوجیوں کی وکیل نے بتایا تھا کہ وہ کسی بھی منفی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…