بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی جنگی جنون دم پر پائوں پڑا تو جلتی پر تیل کا کام کرنے والے بھارتی میڈیا نے اپنے ہی دیش کا اصلی چہرہ بےنقاب کردیا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں آگ میں تیل کا کردار ادا کرنے والے بھارتی میڈیا نے بالآخر خود ہی اپنی غلطیوں کا کچا چٹھا کھولنا شروع کر دیا۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اعلٰی افسران نے بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے ۔
تفصیلات کے مطابق موقر ترین بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ایک بہت بڑا سوال اٹھایا گیا ہے کہ اڑی حملہ میں 18 فوجیوں کو ہلاک کرنے والوں کو حملے دوسرے ہی روز دفنا کیوں دیا گیا؟

اس رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا بھارت نے اس معاملے میں جلدی نہیں کی؟اور کیا وجہ ہے کہ اس معاملے پر لاشوں کو بغیر کسی قسم کے معائنے اور تحقیقات کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور فوری طور پر اڑی فوجی کیمپ کے قریب ہی ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

بھارتی ائیر فورس کے ریٹائرڈ ائیر وائس مارشل کپل کاک نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس معاملے میں جلدی کی گئی ہے جو سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھا رہی ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ دہشت گرد پاکستان سے تھے تو ان کو دفنانے میں اتنی جلدی کیوں کی گئی ۔ ثبوت کے لئے لاشیں رکھنا ضروری اور کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ضروری ہے۔۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں ہونے والے ممبئی حملوں کے ملزمان کو ایک سال تک سرد خانے میں جبکہ پٹھان کوٹ کے ملزمان کی لاشوں کو ایک ہفتے تک سردخانے میں رکھا گیا تھا۔

بھارتی فوجی حکام کی جانب سے یہ بہانہ بنایا گیا کہ لاشیں خراب ہو رہی تھیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع نے بھی کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اس معاملے پر غلطی ہوئی ہو مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو۔ پاکستان وہ اڑی حملے کی تحقیقات میں بھارت کی مدد کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…