منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڑی سیکٹر پر حملہ ہوا ہی نہیں!!واقعہ اآگ لگنے کا تھا؟ بھارت کا جھوٹ بے نقاب، حیران کن انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں زخمی ایک اور بھارتی فوج ہلاک ہو گیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے اصل واقعات اور میڈیا کو دی گئی معلومات میں کھلا تضاد سامنے آ گیاہے۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملہ 12 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا جبکہ اصل میں حملہ 10 ڈوگرہ بٹالین کے ہیڈکوارٹرز پر ہوا جہاں سکھ فوجیوں کی اکثریت ہے اور وہ پٹرول کا بڑا ڈپو ہے۔ یہ واقعہ حادثاتی آگ لگنے سے بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر ہلاکتیں بھی خیمے میں آگ لگنے سے ہوئیں، شرمندگی سے بچنے کیلیے حادثے کو حملہ بنا کر پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔حملے کے حوالے سے نئی دہلی میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ ہم ٹھنڈے دماغ اور مناسب منصوبہ بندی کے بعد نپا تلا جواب دیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیرِاعظم کے بیان کے بعد سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ فوجی اڈے پر حملے کی وجہ بننے والی خامیوں کی تحقیقات بھی ضروری ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس واقعے کو انجام دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انھیں سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…