پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے سربراہ لالو پرساد نےاڑی میں بھارتی فوجی اڈے پرحملے اور 17 فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی غفلت و لاپروائی کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔لالو پرساد نے کہا کہ نریندر مودی کی غفلت کے باعث ہمارے فوجی مارے گئے ہیں،لالو پرساد نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جو آہستہ آہستہ بھارت کے ہاتھوں سے نکلنے والا ہے۔لالوپرساد کاکہناہے کہ پاکستانی فوج کے پاس ایسے ہتھیاراورایسی تربیت ہے جوکہ بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے اس لئے مودی بے وقوفی نہ کریں اورپاکستان کوحملے کی دھمکیاں نہ دیں ۔جبکہ دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے لالو پرساد کے بیان پر جواب میں بہار میں قائد حزب اختلاف سشیل مودی نے کہا کہ لولو پرساد کو اس طرح کے المناک سانحے پر سیاست نہیں کرنا چاہیے، وزیر اعظم نے حملے کو چیلنج سمجھتے ہوئے قبول کرکے بدلہ لینے کا کہا ہے۔پرساد اس سانحے کو سیاسی نہ بنائیں کیوں کہ یہ واقعہ ہمارے ملکی شناخت اور سیکیورٹی سے متعلق ہے۔