منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار مان لی، مشعل اوباما نے معافی کا مطالبہ کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوباما کی پیدائش سے متعلق اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ اوبامہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئے۔ جس پر امریکی خاتون اول نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پوری دنیا میں مشہور نے اوبامہ کی پیدائش سے متعلق پانچ سال سے اپنے بیان پر قائم تھے کہ اوبامہ کی پیدائش امریکہ سے باہر ہوئی ہے مگر حال ہی میں اپنے ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ اوبامہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئے ہیں، جس کے بعد ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے باراک اوبامہ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول نے ورجینیا میں ٹرمپ کا نام لئے بغیر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔

مشعل اوبامہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ وہ کون ہے جو امریکی شہریوں کی عزت کی کمی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کون ہے جو جھوٹ بولتا ہے لوگوں سے متعلق پہلے سے جھوٹی رائے بھی قائم کر لیتا ہے ۔ مشعل اوبامہ نے  اس سے قبل سیاہ فام امریکیوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جس میں انہوں نے کئی برس تک امریکی صدر کے متعلق عوام کو گمراہ کرنے اور ان کے متعلق غلط پراپیگنڈہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…