پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

خطبہ حج نہ دینے خبریں جھوٹ تھیں یا سچ ؟ اہم خبر آگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے 75سالہ مفتی اعظم الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ آج بروز (اتوار ) کو مسلسل 36ویں مرتبہ حج کا خطبہ دیں گے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1981ء ( 1402ہجری) میں حج کا خطبہ دیا اور یہ سلسلہ آج36ویں سال تک جاری ہے۔وہ 1941ء میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پیدا ہو ئے ۔ انہوں نے12سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا اور 22 سال کی عمرمیں امام الدعوہ انسٹیٹیوٹ سے شرعیہ میں گریجوایشن کی ۔
انہیں1995ء میں سعودی عرب کا نائب مفتی اعظم جبکہ 1999میں مفتی اعظم مقرر کیا گیا ۔ وہ پیدائشی طور پر ہی کم نظری کا شکار تھے اور 1960ء میں بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ۔ مفتی اعظم کی دلچسپی اور ترجیحات میں اسلامی دنیا کے بحران ‘ مسائل کی آگاہی اور زندگی کے تمام شعبوں میں سے متعلقہ ایسے امور کی نشاندہی کرنا ہے جن کی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ مفتی اعظم اپنے خطبے میں مسئلہ فلسطین پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ اس کا اثر خطبہ کے دوران ان کے لہجے اور چہرے پر واضح طور پر نظر آتا ہے ۔ اس کے علاوہ شیخ اپنے خطبے میں مسلمانوں کی یک جہتی ‘ باہمی اختلافات کے خاتمے اور میڈیا کے مثبت کردار کے ساتھ ساتھ خواتین کی آزادی کے نعرے کی حقیقت بھی بیان کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…