ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

یہ عالمی نظام ہے اور اس میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2016 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے روس کو مغربی دنیا میں جاری جمہوری عمل میں خلل ڈالنے سے خبردار کیا ہے اور ماسکو حکومت پر ایسا جارحانہ طرزِ عمل روا رکھنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی نظام کو کھوکھلا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے یہ باتیں برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے اپنے ایک خطاب میں کہیں۔ کارٹر نے اس امر کی وضاحت نہیں کی کہ روس دراصل کیا کچھ کرنیکی کوشش کر رہا ہے یا آیا وہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے مختلف مراکز میں ہیکنگ کے اْن حملوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جن کا پتہ آٹھ نومبر کے صدارتی انتخابات کے لیے حتمی امیدواروں کے انتخاب کے مرحلے کے دوران چلا تھا۔ تب امریکی حکام اور سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ کام روسی حکومت کے لیے کام کرنے والے ہیکرز کا ہے۔ایش کارٹر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم روس کو ایک دشمن کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے لیکن کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم اپنے حلیفوں، اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام اور اْس مثبت مستقبل کا دفاع کریں گے، جو اس نظام کی بدولت ہم سب کا مقدر بنے گا۔کارٹر نے مزید کہاکہ ہم ایسی کوششوں کے خلاف مزاحمت کریں گے، جن کا مقصد ہماری اجتماعی سلامتی کو کمزور کرنا ہو گا اور ہم ایسی کوششوں کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے، جن کا مقصد ہمارے ہاں جاری جمہوری عوامل میں مداخلت ہو گا۔کارٹر نے شام میں فائر بندی پر اتفاقِ رائے اور تنازعے کے خاتمے کے لیے شامی حکومت کو کسی عبوری حل پر مجبور کرنے کے سلسلے میں کیری کی اب تک کی کوششوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام سے آنے والی خبریں حوصلہ افزا نہیں ہیں،فیصلہ روس کو کرنا ہے اور نتائج کی ذمہ داری بھی اْسی کی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…