انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں مزید8000سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ۔ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ برطرفیاں 15 جولائی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں میں سے 7669 کا تعلق پولیس سے ہے جب کہ مقامی سکیورٹی سے متعلق ایک اور ادارے کے قریب 323 اہلکار بھی شامل ہیں۔
ترک حکومت بغاوت کی اس ناکام کوشش کی ذمہ داری جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت کریک ڈان شروع کیے ہوئے ہے۔ گولن بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔