بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

سیاح خواتین سکرٹ پہننے سے گریز کریں ٗبھارتی وزیر ثقافت

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت مہیش شرما نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والی خواتین سیاحوں کو اپنے تحفظ کے لیے چھوٹے کپڑے اور سکرٹ پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت مہیش شرما نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین کو رات کے وقت تنہا باہر نہیں نکلنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جب بھی بیرونی ممالک کے سیاح انڈیا پہنچتے ہیں تو انھیں اس بارے میں بعض خصوصی مشورے بھی دئیے جاتے ہیں۔مہیش شرما نے کہا کہ جب سیاح ایئر پورٹ پر پہنچتے ہیں تو انھیں کیا کریں اور کیا نہ کریں اس کے لیے ایک پمفلٹ دیا جاتا ہے، اس پر اس طرح کی ہدایات درج ہوتی ہیں کہ اگر آپ کسی چھوٹے شہر میں ہوں تو تنہا نہ پھریں اور سکرٹ نہ پہنیں جس ٹیکسی میں سفر کریں اس کی تصویر لے کر اپنے دوستوں کو بھیج دیں۔انھوں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک ثقافتی ملک ہے اور مندروں میں جانے کے لیے ہمارا ایک مختلف ڈریس کوڈ ہوتا ہے۔ تو برائے مہربانی لباس زیب تن کرتے وقت اس کا خیال رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…