ویٹی کن سٹی (این این آئی)ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو بھارتی راہبہ مدر ٹریسا کو ایک بڑی تقریب کے دوران سینٹ کا درجہ دے دیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کو بعد از مرگ یہ اعزاز کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس دیں گے۔ مدر ٹریسا کا تعلق البانیہ سے تھا اور انہوں نے بھارت میں اپنی زندگی کا بڑا وقت گزار کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور عالمی شہرت پائی تھی۔ انہیں1979 میں نوبل امن انعام بھی دیا گیا تھا۔ مدر ٹریسا کا انتقال1997 میں ہوا تھا۔