ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟انکشاف نے ہلچل مچادی

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے روسی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں تفتیش کاروں نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ملوث ہیکرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ہلیری کلنٹن نے مہم ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام ماسکو پر عائد کیا ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق متعدد واشنگٹن تھنک ٹینکس پر حملے پر بھی روسی ہیکرز کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے ٗ امریکہ حکومت کیلئے سائبر خطرات ایک بحران کی صورت اختیار کر چکے ہیں ٗگزشتہ سال ایک کمپنی ہیکنگ کے باعث بڑے پیمانے نقصان اٹھانا پڑا تھاجس کے بعد کمپنی کے عملے کی سربراہ کو استعفیٰ دینا پڑاسائبر حملے میں 21 کروڑ 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے ٗ امریکا کی سب سیبڑی سائبر سنوپنگ تنظیم نیشنل سیکورٹی ایجنسی بھی ہیکنگ سکینڈل کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ انتہائی خفیہ کوڈ لیک یا چوری کر لیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…