منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’امریکہ نے جو کرنا ہے کر لے‘‘ اہم ملک نے خطرناک میزائل تجربہ کر لیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اقوام متحدہ کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کردیا جبکہ امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز کے ذریعے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے۔شمالی کوریا کی خبر ایجنسی نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل سی آف جاپان میں ایک آبدوز سے داغا گیا۔ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے داغا گیا۔ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کے دو دن بعد کیا۔شمالی کوریا نے یہ تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ ٹوکیو میں ملاقات کر رہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے سنپو کے سمندری علاقے میں موجود آبدوز سے ’کے این 11‘بیلسٹک میزائل فائر کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نے تقریباً پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور بحیرہ جاپان میں گر گیا۔جنوبی کوریا کی یونہپ نیوز ایجنسی کے مطابق بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی دفاع کی طے کردہ حدود کے اندر گرا۔
شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے اور اقوام متحدہ نے اس پر بیلسٹک میزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا نے لگاتار میزائل کے ٹیسٹ کیے ہیں۔شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ یہ ناکام رہا۔امریکی محکمہ خارجہ نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنے خدشات کا اظہار اقوام متحدہ میں کرے گا۔اس سے پہلے شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس پر حملے کی مشق ہے اور اس کے نتیجے میں جزیرہ نما کوریا جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔گذشتہ ماہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے جدید ترین دفاعی میزائل نظام نصب کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…