انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست کر دی گئی ہے اور ترکی اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایک مرتبہ پھر گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مسلم مبلغ فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہرحال میں گولن کو ترکی کے حوالے کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو امریکی نائب صدر جوبائیڈن بھی ترکی پہنچ رہے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے۔یلدرم نے مزید کہاکہ ترکی میں امریکا مخالف جذبات میں کمی یا زیادتی کا دارومدار بھی اسی معاملے پر ہے،وزیراعظم یلدرم نے بتایا کہ بغاوت کی اس کوشش کے بعد سے اب تک 81 ہزار سے زائد ملازمین کو معطل کیا جا چکا ہے، جس میں تین ہزار سے زائد فوجی بھی شامل ہیں۔
اب سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ترکی نے امریکہ سے دو ٹوک مطالبہ کر دیا
14
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں