ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دوست ملک میں اچانک زوردار دھماکہ ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یی چانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے مرکزی صوبے ہوبائی میں سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈینگ یانگ شہر میں میڈیان گان گاؤ پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ کی سٹیم پائپ لائن ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ،کارکن اس وقت پلانٹ پر کام کررہے تھے ،ریسکیوٹیموں نے فوراً علاقے کو گھیر لیا وہاں سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ، پاور پلانٹ نے اسی سال آزمائشی طورپر کام شروع کیا تھا ۔
مقامی حکام کے مطابق ابھی تک اس کی جانچ پڑتال جاری تھی ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے موقعہ پر تباہی پھیل گئی ، پائپ لائنیں پھٹ گئیں ، تاریں جل گئیں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ، کنٹرول روم کی کمپیوٹر سکرینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ، جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…