بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اہم اسلامی میں10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوسکتے ہیں؟؟ریڈکراس کا انتباہ

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے ایسے میں جب عراق کے مختلف علاقوں میں لڑائی میں شدت آنے کا خطرہ ہے، آئندہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ عراق میں پہلے ہی ایک کروڑ سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے، جن میں 30 لاکھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اندرون ملک بے دخل ہوئے ہیں۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ داخلی طور پر بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہو سکتا ہے، اگر تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
امدادی ادارے موصل میں، جو عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے، لڑائی سے بچنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران، حکومت داعش کے شدت پسندون سے موصل کا قبضہ واگزار کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔مشرق قریب اور مشرق وسطی کے خطے کے لیے ریڈ کراس کے سربراہ، رابرٹ ماردینی نے کہا ہے کہ موصل میں ہونے والی بڑی فوجی کارروائی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ماریدنی عراق کے مشن سے ابھی ابھی لوٹے ہیں، جہاں انھوں نے خالدیہ کیمپ کا دورہ کیا جہاں فلوجہ شہر سے بے دخل ہونے والے افراد کو بسایا گیا ہے۔ انھوں نے لوگوں کو درپیش روز مرہ کی تکالیف کا ذکر کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…