جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف بغاوت کی نئی سازش کا خدشہ، انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کو منتخب حکومت کے خلاف فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے بغاوت کی ناکام کوشش انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کا نتتیجہ تھی کیونکہ شبہ ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کے پاس بغاوت کی سازش کے بارے میں مکمل معلومات نہیں تھیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کے خلاف بغاوت کی ایک نئی سازش بھی ہو سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ مسلح افواج تیزی کے ساتھ اپنے ڈھانچے کی تشکیل نو کر رہی ہے۔ نیا فوجی ڈھانچہ جلد ہی تشکیل پا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک نئی سازش بھی کی جائے مگر یہ اتنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ ہم پہلے سے زیادہ محتاط ہیں۔
ترک صدر نے تسلیم کیا کہ حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش سیکیورٹی اداروں کی ناقص معلومات کا نتیجہ تھی۔ میں نے انٹیلی جنس چیف سے کہا ہے کہ سازش کو مخفی رکھنے کی کوشش یا اس کی تردید کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔صدر نے کہا کہ 103 فوجی افسران سمیت بغاوت کے شبے میں 10ہزار سے زاید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ ہنگامی حالت میں توسیع کر سکتے ہیں۔قبل ازیں اپنے ایک دوسرے بیان میں صدر ایردوآن نے کہا تھا کہ امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گذارنے والے فتح اللہ گولن کے حامی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر بمباری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…