پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ترکی کیلئے برا وقت۔۔۔ ترک آرمی چیف غائب۔۔ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیراعظم نے علی یلدرم نے امیت دندارکو قائم مقام آرمی چیف مقر کردیا۔ چیف آف جنرل سٹاف کا کوئی ’اتہ پتہ‘ نہ ہونے کے باعث امیت دندار جو کہ چیف آف جنرل سٹاف کے نائب بھی ہیں کو قائم مقام آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب فوج کے ایک دھڑ ے نے ترکی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس دوران سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔جبکہ ایسی بھی اطلاعات ملی ہیں کہ آرمی چیف بغاوت کی اس کارروائی میں مارے جا چکے ہیں ۔
اس سے قبل ترکی میں ترک فوج کے باغی گروہ کی قیادت کرنل محرم کوز کی جانب سے کیے جانے کا انکشاف ہواہیاور ان کی طیب اردگان کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ کرنل کوز کو کچھ عرصہ قبل ملٹری لیگل ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ کے بطور سربراہ کے عہدے سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ان کے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہو ا تھا۔ ویب سائٹ ڈیلی میل کا کہناہے کہ گزشتہ رات باغی گروہ کی طیب اردگان کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات فوج کے ایک باغی گروہ کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے ترک عوام نے ناکام بنا دیاہے ،باغی فوجیوں کی جانب سے حملوں میں 17پولیس اہلکاروں سمیت 42افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔حالات پر قابو پانے اور بغاوت کو پسپا کرنے کے بعد طیب اردگان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار اٹھانے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…