جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کے اقدام کا اقوام متحدہ نے اعتراف کر لیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے فنڈز کے حصول کے ذرائع کو شفاف بنانا ضروری ہے بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکمت عملی طے کرتے وقت امداد کے حصول کے ذرائع کی وضاحت زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ سعودی عرب کے سوا اقوام متحدہ نے کسی اور ذریعے سے عطیات وصول نہیں کیے ۔عرب ٹی وی کے مطا بق اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے رکن ملکوں کی مدد کی جاتی ہے۔
اگر ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حقیقی معنوں میں اثرانداز ہونا چاہیں تو ہمیں اس کے لیے مالی وسائل کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے سوا کسی دوسرے ذریعے سے مالی مدد حاصل نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کی مالی ضروریات کئی گنا بڑھ چکی ہیں مگر سیکیورٹی کوآرڈی نیشن کے بغیر کسی قسم کی رقم ذرائع آمدن کے معقول ذرائع کے بغیر ممکن نہیں ہے۔بان کی مون کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنرل اسمبلی کا انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے دو سال بعد ہونے والا اجلاس منعقد کیا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…