اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اعلیٰ فوجی آفیسر کا انتہائی شرمناک فعل ، فوجی آفیسر کو ملک بدر کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں بھارتی دفاعی دستہ جوکہ سفارتکاری معاملات پر مامور ہے کہ اہم عہدیدار برگیڈئیر ایس کے نارائن نے افغان لڑکی کی عزت تار تار کر دی۔بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کو لڑکی کی عزت لوٹنے پر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برگیڈئیر ایس کے نارائن کابل میں موجود بھارتی سفارتخانے میں ڈیفینس اتاشی کے طور پر بھرتی کیے گئے تھے۔ جس لڑکی کی عصمت دری کی گئی وہ بھارتی سفارتخانے میں سکارلرشپ لینے گئی تھی اور اسے سفارتخانے میں ہی جنسی تشدد کا نشانا بنایا گیا۔
لڑکی زیادتی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارتی آرمی آفیسر کو ملک سے نکال دیا گیاالبتہ ان کے خلاف کوئی قانونی کاروئی شروع نہیں کی گئی۔واضح رہے کچھ دن قبل تین بھارتی افسروں نے ایک بھارتی لڑکی کی عزت چلتی ٹرین میں تار تار کی تھی۔ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں بہت سی عورتوں کو ان کی عصمتوں سے محروم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی عصمت دری کے لحاظ سے دنیا کا سب سے برا شہرکہلاتا ہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ اس وقت رپورٹ کیا گیا جب رواں ماہ کی 18 تاریخ کو دو بھارتی کرکٹرزنے ایک زمبابوین لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھااور دونوں کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بھارتی اعلیٰ فوجی آفیسر کا انتہائی شرمناک فعل‘ ملک بدر کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں