پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمر متین بارے دوست کا بیان منظر عام پر، تحقیقات کا رخ بدل گیا

datetime 23  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عمر متین کے ایک دوست میگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اورلینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ دہشت گردی نہیں بلکہ بدلہ لینے کے لیے کی گئی۔امریکی تحقیقاتی ادارہ اس سلسلے میں میگل سے مزید تفتیش کررہا ہے،ایک ہسپانوی ٹی وی کو انٹرویو میں اورلینڈو حملہ آور عمر متین کے دوست میگل نے دعویٰ کیا کہ اس کی عمر متین سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دوستی ہوئی اور ان کے درمیان پندرہ سے بیس بار ملاقاتیں ہوئیں ۔میگل کا کہنا تھا کہ عمر متین کے پورٹو ریکو کے دو لڑکوں کے ساتھ تعلقات تھے ۔ جن میں ایک کو ایڈز تھی ۔ جب عمر متین کو اس بارے میں علم ہوا تو وہ خوفزدہ ہوگیا اور اس کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہے ۔ انہیں اس کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ عمر متین محسوس کرتا تھا کہ اسے استعمال کیا گیا ہے ۔میگل نے بتایا کہ اورلینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ دہشت گردی نہیں بلکہ انتقام لینے کے لیے کی گئی ۔امریکی تحقیقاتی ادارہ اس سلسلے میں میگل سے مزید تفتیش کررہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…