جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملہ،کمشنر نے اوباما کاحکم ماننے سے انکارکردیا

datetime 18  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست الاباما کی بالڈ ون کاؤنٹی کے کمشنر نے اورلینڈو حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پرچم سرنگوں کرنے کا صدارتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کمشنر ٹکر ڈورسے نے کہاکہ انہوں نے صدر اور الاباما کے گورنر کا حکم ماننے سے انکار کیا کیوں کہ امریکہ کا فلیگ کوڈ اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس واقعے پر دلی صدمہ ہے تاہم میں پرچم سرنگوں کرنے کے حق میں نہیں کیوں کہ قانون کے تحت امریکی پرچم صرف اسی وقت سرنگوں کیا جاسکتا ہے جب کوئی ایسا شخص چل بسے جس نے ملک کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے مطابق میموریل ڈے اور سرکاری حکام کی موت پر بھی پرچم سرنگوں کیا جاسکتا ہے لیکن ‘اورلینڈو حملے میں ہلاک ہونے والے عام لوگ تھے۔ڈورسے نے کہا کہ انہوں نے پیرس اور سان برنارڈینو حملے کے بعد بھی پرچم سرنگوں نہیں کیا تھا۔ڈورسے کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے کے بعد پرچم کو سرنگوں کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، اس کے بجائے پرچم کو پورے آب و تاب کے ساتھ لہرانا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام ملے کہ ہم نے شکست تسلیم نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…