اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

اورلینڈو واقعہ، زندہ بچ جانے والی 20 سالہ لڑکی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  جون‬‮  2016 |

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں زندہ بچ جانے والی 20 سالہ سیاہ فام لڑکی پیشن کارٹر نے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔کارٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ چھٹی منانے نائٹ کلب گئی اور وہاں سے واپسی کی تیاری کر رہی تھی کہ حملہ آور نے کلب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ اسی اثنا میں کئی لوگ ٹیبلوں کے نیچے اور کئی باتھ روم اور دیگر مقامات پر چھپ گئے لیکن حملہ آورہر کسی کو نشانہ بناتا رہا۔کارٹر کا کہنا تھا کہ ان کے دوست اور وہ جان بچاتے ہوئے کلب کے باتھ روم میں چھپ گئے جہاں حملہ آورفائرنگ کرتا ہوا پہنچ گیا اور اسی فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں ان کی ٹانگ میں بھی لگیں تاہم باتھ روم میں مجھے، میرے کزن اور دیگر سیام فام افراد کو زخمی حالت میں دیکھ کر حملہ آور عمر متین نے کہا کہ میری سیام فام افراد سے کوئی دشمنی نہیں کیوں کہ تم نے گورے امریکیوں کے ہاتھوں پہلے ہی بہت اذیت برداشت کی ہے۔کارٹر کا کہنا تھا کہ عمر متین نے باتھ روم میں کھڑے ہوکر ہی پولیس کو 911 پر کال کی اور بتایا کہ اس نے نائٹ کلب پرحملہ اس لئے کیا کیوں کہ امریکا ان کے ملک پر بمباری کر رہا ہے۔واضح رہے کہ 12 جون کو اورلینڈو کے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملہ آور افغان نژاد امریکی شہری تھا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…