اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شدت پسندوں کو ڈونلڈ ٹرمپ انسانیت کا نجات دہندہ لگنے لگا، وہ پاکستان پر حملے کے لیے ٹرمپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ شدت پسند تنظیم ہندو سینا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ اس موقع پر ہندو سینا کے رہنما وشنوگپتا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا صدر بنا توپاکستان پر حملہ کرنے میں بھارت کی مدد کرے گااور ہم امریکہ سے مل کر پاکستان پر حملہ کر دیں گے۔ وشنوگپتا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انسانیت کا نجات دہندہ بھی قرار دیا۔ وشنو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بہت جلد دنیا کا بادشاہ بننے والا ہے۔