منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کے صبر کاکاپیمانہ لبریز، فلپائن کوسنگین نتائج کی دھمکی،بڑے تنازعہ نے سِر اُٹھالیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) چین نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن مذاکرات کی طرف لوٹ آئے اور علاقے سے باہر کے ممالک چین فلپائن تنازعے میں آگ سے کھیلنا بند کردیں کیونکہ جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں ایک حساس بین الاقوامی صورتحال پیدا ہورہی ہے ، وہاں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ کیا چین اس تنازعے میں ثالثی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے یا نہیں ، اس نظریے کے حامی یہ کہتے ہیں کہ چین عالمی نظام کے تحت جاری کئے جانے والے فیصلوں کو اہمیت نہیں دے رہا اور وہ علاقے میں امن و سلامتی کی پرواہ نہیں کر رہا لیکن ہم اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتے۔ یہ بات برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاؤ منگ نے اپنے ایک مضمون میں کہی ہے جو یہاں برطانیہ کے معروف اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں میں شائع ہوا ہے ۔چینی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ثالثی کا عمل فلپائن کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد نن شا جزائر اور اس کے ساحلوں پر اس کے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوشش ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چین کے 40جزیرے اور نن شا کے ساحلی علاقوں پر فلپائن اور دیگر ممالک نے غیر قانونی طورپر قبضہ کررکھا ہے جہاں انہوں نے ہوائی اڈے اور اسلحہ کے ذخائر جمع کررکھے ہیں۔چینی سفیر مزید لکھتے ہیں کہ چین نے اب تک بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دوطرفہ مذاکرات اور صلاح مشورے کی اپیل کی کرتا رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے تاہم اب ظاہر ہورہا ہے کہ فلپائن چین کی صبر و تحمل کی پالیسی کو اس کی کمزوری سمجھتا ہے اور کشیدگی کو ہوا دینے لگا ہے ، وہ نہ صرف چینی جزائر اور اس کے ساحلی علاقوں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے بلکہ وہ ثالثی کے ذریعے اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھناچاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کو چینی سمندروں کی حدود کے تعین کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے اور یہ مسائل باہمی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…