پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

موبائل فون کا بزنس کرنے والوں کیلئے بری خبر، حکومت نے کاروبار بند کرنے کیلئے 5دن کی مہلت دیدی

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاض اور مکہ مکرمہ میں موبائل کی 17دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔ دکانیں بند کرنے والوں کو پانچ دن کی مہلت دے دی گئی۔ غیر ملکی موبائل کا کاروبار کرنے والے کسی دوسرے کاروبار میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں موبائل مارکیٹوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں 100اور مکہ مکرمہ میں 17دکانیں سربمہر کر دیں۔سعودی عرب میں موبائل کی دکانیں بند کرنے والے مالکان کو انتباہ دیا ہے کہ 5دن کے اندر اندر کاروبار شروع کریں یا مارکیٹ سے آؤٹ ہو جائیں۔سعودی نائب وزیر محنت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل مارکیٹ سعودائیزیشن کا فیصلہ ریاستی اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔جو غیر ملکی کارکن موبائل کا کاروبار کر رہے ہیں وہ ریٹیل (Retail)کا کوئی کاروبار کر سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی کاروبار کرنے والا اپنا کاروبار تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا اعتراف ہے کہ غیر ملکی کارکنوں نے سعودی معیشت کی بہتری میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وزارت محنت ان کارکنان کے حقوق کا پورا پورا تحفظ کرے گی تاہم موبائل کے شعبے میں وہ کام نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں طلب (Demand)موجود ہے۔ اسی لیے مسلسل لیبر ویزے جاری ہو رہے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ سعودی سرمایہ کار باہر سے کارکن لانے کی بجائے اپنے شہریوں کی خدمات حاصل کریں۔ سعودی عرب میں ان دکانوں کے مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو موبائل فروخت اور مرمت کی دکانیں بند کئے ہوئے ہیں اگر انہوں نے 5دن کے اندر دکانیں نہ کھولیں تو ان کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…