ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر گرفتار ہونے والے افراد میں سے 19 بھارتی،18 افریقی، 3 یورپی، 2انڈونیشین اور 6 فلپائنی سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا ہے جن سے دہشت گرد گروپوں کو پیسے فراہم کیے جاتے تھے جب کہ حکومت دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنے کے لیے دیگر ذرائع کے خلاف بھی تمام تر کوششیں کررہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب 2015 سے اب تک دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
دہشت گردی کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا ،سعودی عرب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































