منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطری پرچم کے قریب فوجیوں کے ہنسنے پر امریکی سفیر طلب

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)خلیج میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے کی میزبانی کرنے والے ملک قطر نے امریکی فوجیوں کی طرف سے قطر کے پرچم کے قریب ہنسنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی سفیر کو طلب کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آن لائن پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں امریکی فوجیوں کو قطر کے پرچم کے سامنے ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے معاملے پر ۔ امریکی سفیر کو طلب کیا ہے۔ خاتون سفیر سے کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو کے مناظر کی وضاحت کریں۔ ویڈیو کلپ میں یونیفارم میں ملبوس دو امریکی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں سے ایک خاتون اور ایک مرد فوجی ہے۔ یہ فوجی ایک امریکی اور ایک قطری پرچم کے سامنے ایک کیمرے میں دیکھتے ہوئے بات کر رہے ہیں، مذاق کر رہے ہیں۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفیر ڈانا شیل اسمتھ نے قطر کے نائب وزیر خارجہ سلطان المْریخی سے ملاقات کی۔ اسمتھ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے اس واقع پر معذرت کی ہے۔ڈانا شیل اسمتھ نے ایک قطری شہری کی طرف سے ٹوئیٹر پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کیاکہ امریکی ملٹری کمانڈ کو اس واقعے کی تحقیقات کا کہا گیا ہے اور اس پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔عربی میں جاری کیے گئے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں شیل اسمتھ نے لکھاکہ یہ بات یقینی ہے کہ ان فوجیوں نے قطر کی ریاست کا نہیں بلکہ اپنا مذاق اڑایا ہے۔قدرتی گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والا خلیجی ملک قطر دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ قطر میں العیدید نامی امریکی ایئربیس پر قریب 10 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ یہ خلیجی عرب ریاست واشنگٹن کے سب سے بڑے عرب اتحادیوں میں سے ایک ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…